0
Wednesday 28 Nov 2018 03:45

تجاوزات کے خلاف مہم میں احتجاج اور فائرنگ کے واقعے پر آئی جی سندھ نے رپورٹ طلب کرلی

تجاوزات کے خلاف مہم میں احتجاج اور فائرنگ کے واقعے پر آئی جی سندھ نے رپورٹ طلب کرلی
اسلام ٹائمز۔ مہران ٹاؤن کورنگی میں کے ڈی اے کی جانب سے تجاوزات کے خلاف مہم کے دوران رہائشی آبادی کا احتجاج اور فائرنگ کے واقعہ پر آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے ڈی آئی جی ایسٹ سے جامع انکوائری اور پولیس اقدامات کی تفصیلات فی الفور طلب کرلی ہے۔ انہوں نے ایس ایس پی کورنگی کو ہدایات جاری کیں کہ وقوعے کے تناظر میں قواعد اور ضوابط میں رہتے ہوئے ہوئے قانون کی عمل داری کو یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں قانون پسند شہریوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قانون پر عمل درآمد اور امن و امان کے حالات پر کنٹرول کے ساتھ ساتھ عوام کا تحفظ بھی پولیس کے بنیادی فرائض کا حصہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 763629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش