0
Friday 30 Nov 2018 03:20

100 روزہ کارکردگی کی تقریب میں قوم کو نئے بول بچن دیئے گئے، مولا بخش چانڈیو

100 روزہ کارکردگی کی تقریب میں قوم کو نئے بول بچن دیئے گئے، مولا بخش چانڈیو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولانا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ 100 روزہ کارکردگی کی تقریب میں قوم کو نئے بول بچن دیئے گئے، وزیراعظم نے آج پھر ’’ایسا کریں گے، ویسا کریں گے‘‘ کی رٹ لگائی۔ 100 روزہ کارکردگی کی تقریب پر اپنے ردعمل میں سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ خان صاحب نے اعتراف کرلیا ہے کہ انہیں دوسرے یقین دلاتے ہیں کہ وہ وزیراعظم ہیں، کئی گھنٹوں کی تقریب اور تقاریر میں قوم کو حکومت اپنی سمت تک نہیں بتا سکی، وزیر خارجہ نے فن خطابت سے خارجی محاذ پر اپنی ناکامیوں کو کامیابیاں ثابت کرنے کی کوشش کی اور وزیر خزانہ نے قوم کو الفاظ کے جال میں پھنسانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ تقریب کی ایک بات ضرور ثابت ہوئی کہ عمران خان اپنے مالی سہولت کاروں کو نوازنا چاہتے ہیں، آمر ایوب خان سے متاثر عمران خان ساری دولت چند ہاتھوں میں دینے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچاس لاکھ گھروں کا منصوبہ غریبوں کے لئے یا خان صاحب کے دوستوں کے لئے ہے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ دبئی میں پاکستانیوں کی جائیداد کے بارے میں بات کرتے وقت خان صاحب اپنے آپ کو کیوں بھول گئے۔
خبر کا کوڈ : 764027
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش