0
Tuesday 4 Dec 2018 01:20

پاراچنار، ایف سی بیکری کے قریب گاڑی میں پراسرار دھماکہ

پاراچنار، ایف سی بیکری کے قریب گاڑی میں پراسرار دھماکہ
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار شہر میں کرم ایف سی بیکری کے قریب گاڑی میں پراسرار دھماکہ ہوا جس سے گاڑی تباہ ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق پاراچنار شہر میں کرم ایف سی بیکری کے قریب کار پارک میں کھڑی ایک گاڑی میں اچانک زور دار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے نتیجے میں پارک میں کھڑی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ گاڑی کے مالک ملک رحمت نے بتایا کہ وہ کچہری میں موجود تھا کہ انہیں ان کی گاڑی میں دھماکے کی اطلاع دی گئی، ملک رحمت کا کہنا تھا کہ دو روز قبل وہ پشاور گئے تھے اور انہوں نے اپنی گاڑی صدہ شہر میں واقع منگل بارگین میں کھڑی کی تھی اور آج صبح وہ تری منگل سے پاراچنار شہر آئے جہاں انہوں نے کرم بیکری کے کار پارک میں گاڑی پارک کی اور اس دوران گاڑی میں دھماکہ ہوا ملک رحمت کا کہنا تھا کہ گاڑی میں گیس سلینڈر یا کوئی اور دھماکہ خیز سامان موجود نہیں تاہم تری منگل سے تین سواریوں کو انہوں نے پاراچنار شہر لانے کیلئے بٹھا دیا تھا مقامی انتظامیہ فورسز اور خفیہ اداروں نے  واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم فوری طور یہ معلوم نہ ہوسکا کہ دھماکہ کس نوعیت کا تھا۔ سکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے گاڑی اور قریب کے علاقے کو خصوصی آلات کے ذریعے کلئیر قرار دیا اور سراغ رساں کتے بھی جائے وقوعہ پر پہنچا دیئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 764728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش