0
Thursday 2 Jun 2011 22:55

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ دستاویزات کی منظوری دے دی

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ دستاویزات کی منظوری دے دی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز:وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں اقتصادی ٹیم نے وزیراعظم کو آئندہ مالی سال کے بجٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر، سیکرٹری خزانہ، چئیرمین ایف بی آر، ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن، ایڈیشنل سیکرٹری بھی موجود تھے۔ تین گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ میں بیروزگاری میں کمی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی، اقتصادی چیلنجوں کے باوجود عوام کی مشکلات کو کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال اقتصادی استحکام برقرار رکھا جائے گا اور اس میں مزید بہتری لائی جائے گی، معاشرے کے کمزور طبقات کی مالی معاونت جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے حکومت کی اقتصادی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ مالی سال 2011-12ء کا آئندہ بجٹ عوام دوست ہونا چاہیے جس میں عام لوگوں کو ریلیف ملنا چاہیے۔ جمعرات کی سہ پہر یہاں وزیراعظم ہائوس میں اقتصادی ٹیم کے پری بجٹ خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے بجٹ میں خصوصی اقدامات شامل کرنے چاہئیں تاکہ افراط زر میں کمی ہو سکے، سرمایہ کاری میں اضافہ اور روزگار کے موقع پیدا ہو سکیں۔ اپنے ملک اور حکومت کی ترجیحات بیان کرتے ہوئے وزیراعظم نے ترقیاتی کوششوں کے محور کے ساتھ سادگی کے اقدامات اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ قبل ازیں وزیر خزانہ نے اجلاس کو بجٹ 2011-12ء کے نمایاں پہلوئوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 76509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش