0
Friday 7 Dec 2018 10:53

عمران خان کے تبدیلی کے تمام دعوے پانی کا بلبلہ ثابت ہوئے ہیں، جے یو آئی بلوچستان

عمران خان کے تبدیلی کے تمام دعوے پانی کا بلبلہ ثابت ہوئے ہیں، جے یو آئی بلوچستان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما ڈاکٹر درشن کمار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، عوام کو بیروزگار اور بے گھر کیا جا رہا ہے، جن لوگوں نے تحریک انصاف کو تبدیلی کے نام پر ووٹ دیا تھا وہ بھی اب پچھتا رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے تبدیلی کے تمام دعوے پانی کا بلبلہ ثابت ہوئے ہیں، لوگ موجودہ حکومت کی کارکردگی سے دو ماہ میں ہی اکتا چکے ہیں، لوگوں کو روزگار اور رہائش فراہم کرنے کے وعدے کرنیوالوں نے اقتدار ملتے ہی غریب عوام سے روزگار بھی چھین لیا اور تجاوزات کے نام پر ان کے گھر بھی مسمارکر کے ان سے سرکی چھت بھی چھین لی، کیا یہی تبدیلی لانی تھی ملک میں مہنگائی اتنی بڑھ چکی ہے کہ غریب آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 765332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش