0
Monday 10 Dec 2018 17:10

پشاور، ٹاؤن میں تاجر پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

پشاور، ٹاؤن میں تاجر پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تاجر پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے ملزمان کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے جدید خودکار اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، جن کو مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ ٹاؤن جاوید اختر کو اطلاع ملی کہ فیز 3 چوک میں جوس شاپ کے مالک پر کچھ افراد نے قتل کے ارادے فائرنگ کرکے دو افراد جوس شاپ مالک شکیل ولد محبوب الہٰی اور اس کے ملازم مصباح اللہ کو زخمی کردیا ہے، جس پر ایس ایچ او تھانہ جاوید اختر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 مسلح ملزمان اسلام شاہ ولد محمد شاہ سکنہ گل آباد اور صاحب گل ولد سیلی مرجان سکنہ بنوں کو کلاشنکوف اور پستول سمیت گرفتار کرلیا جبکہ دونوں زخمی افراد کو طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 765914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش