0
Tuesday 11 Dec 2018 12:35

تعلیمی اداروں کو مغلیہ سلطنت نہیں بننے دینگے، اسپیکر کے پی اسمبلی

تعلیمی اداروں کو مغلیہ سلطنت نہیں بننے دینگے، اسپیکر کے پی اسمبلی
اسلام ٹائمز۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہر ماہ ایک سرکاری یونیورسٹی کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی کا اجلاس اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کے زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ اعلٰی تعلیم کے سال 2014ء سے 2015ء کی آڈٹ رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔ اسپیکر مشتاق غنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیمی اداروں کو دفترِ روزگار بنا دیا گیا ہے، تعلیمی اداروں کو مغلیہ سلطنت نہیں بننے دیں گے، یونیورسٹیوں کی خود مختاری کا مطلب یہ نہیں کہ وہ جواب دہ نہیں۔ اسپیکر کے پی اسمبلی نے مزید کہا کہ یونیورسٹیوں کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا PAC کسی کو معاف نہیں کرے گی ہر ماہ ایک یونیورسٹی کو PAC کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان، سال 2012ء سے 13 کے دوران 1 کروڑ 12 لاکھ 30125 روپے سے زائد رقم میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا۔ PAC نے متعلقہ افسران پر رقوم کی ریکوری کے احکامات جاری کر دیئے۔ مالاکنڈ یونیورسٹی سال 2011ء 12 میں رقوم کی ایڈوانس ادائیگیاں کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 766052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش