0
Tuesday 18 Dec 2018 20:47

تھر، سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت کے باعث مزید 4 ننھے پھول مرجھا گئے

تھر، سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت کے باعث مزید 4 ننھے پھول مرجھا گئے
اسلام ٹائمز۔ صحرائے تھر میں سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت کے باعث معصوم بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید 4 بچے جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید 4 ننھے پھول مرجھا گئے۔ بچوں کی ہلاکت کے بعد رواں ماہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 29 ہوگئی، جبکہ رواں سال کی تعداد 627 تک پہنچ گئی۔ سول اسپتال مٹھی میں اس وقت بھی 81 بچے زیر علاج ہیں، جبکہ ایک بچے کو تشویش ناک حالت میں حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی سال سے تھرپارکر کی چاروں تحصیلوں مٹھی، چھاچھرو، ڈیپلو اور ننگرپارکر میں سینکڑوں بچے غذائی کمی کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے ہیں اور رواں سال بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 767429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش