0
Thursday 20 Dec 2018 07:11

روس کے مقابلے میں چین امریکی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہے، امریکی نیشنل کاؤنٹر انٹیلی جنس

روس کے مقابلے میں چین امریکی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہے، امریکی نیشنل کاؤنٹر انٹیلی جنس
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ نے کہا کہ چین کی اقتصادی کامیابی کی بنیاد کمرشل رازوں کی چوری پر رکھی گئی ہے، جس کی قیمت امریکی عوام نے چکائی ہے۔ امریکی نیشنل کاؤنٹر انٹیلی جنس کے سربراہ بل ایونینا نے کہا ہے کہ امریکا کیلئے چین سب سے بڑا خطرہ ہے، چین کے مقابلے میں روس سے لاحق خطرہ ماند پڑ چکا ہے، اس سال 20 چینی افراد پر جاسوسی کی فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ امریکا کے اعلیٰ انٹیلی جنس اہلکار نے کہا ہے کہ امریکا کی قومی سلامتی کیلئے چین سب سے بڑا خطرہ ہے۔ بل ایونینا کے مطابق چین امریکا پر گمراہ کن بیانات اور اقدامات کا الزام عائد کرتا ہے۔ بل ایونینا نے کہا کہ آپ رواں سال جون یا جولائی سے اب تک نظر دوڑائیں تو محکمہ انصاف نے 20 چینی افراد یا کاروباروں پر اقتصادی جاسوسی کے الزام میں فرد جرم عائد کی ہے اور یہ صرف وہ ہیں جن کے بارے میں ہم جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ کیا نقصان ہو چکا ہے؟ امریکی ٹیکس دہندگان نے طویل مدت میں کیا قیمت چکائی ہے؟ تحقیق اور اداروں کی ترقی کو، یونیورسٹیوں کو، کاروباروں کو اور مالکانہ ڈیٹا اور تجارتی رازوں کی چوری سے کتنی ملازمتوں کا نقصان ہوا ہے؟

 
خبر کا کوڈ : 767668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش