0
Friday 21 Dec 2018 13:17

کمشنر کوئٹہ کی سربراہی میں تجاوزات اور ٹریفک کیخلاف سخت اقدامات قابل تحسین ہیں، نصراللہ کاکڑ

کمشنر کوئٹہ کی سربراہی میں تجاوزات اور ٹریفک کیخلاف سخت اقدامات قابل تحسین ہیں، نصراللہ کاکڑ
اسلام ٹائمز۔ آل مشترکہ بلوچستان بس اور مزدا اونرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حاجی نصر اللہ کاکڑ، آل پشتون بیلٹ منی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی امیر یٰسین زئی، حاجی عبدالغفار کاکڑ، حاجی غفار یٰسین زئی، ملک عطاء محمد مہترزئی اور امین عیسٰی خیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمشنر کوئٹہ کی سربراہی میں تجاوزات اور ٹریفک کیخلاف اجلاس میں سخت اقدامات قابل تحسین ہیں۔ کوئٹہ ہم سب کا مشترکہ شہر ہے اس کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اگر کمشنر کوئٹہ اور سیکرٹری آر ٹی اے کی موجودگی میں کوئٹہ شہر کا مسئلہ حل نہ ہوا تو کبھی حل نہیں ہوگا۔ بیان میں کہا گیا کہ نواب ایاز جوگیزئی اور سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شیخ جعفر مندوخیل کے حکم پر صوبے کے اندر ٹرانسپورٹروں کی اجارہ داری ختم کی گئی، صوبے میں چمن، ژوب، لورالائی کے راستے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کیلئے گاڑیاں چلائی گئیں، صوبے میں ٹرانسپورٹ ہر شخص چلا سکتا ہے سریاب روڈ، یونیورسٹی چوک، موسیٰ کالونی، گاہی خان چوک گھنٹوں بند رہتے ہیں بس منی ویگن اور ٹرک سارا دن شہر کے اندر آ رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ پشین اسٹاپ، جناح روڈ، ریگل چوک، جبل نور چوک پر غیر قانونی دفاتر کو فوری طور پر ہزار گنجی بس اڈہ شفٹ کیا جائے۔ نصر اللہ کاکڑ نے کہا کہ ہزار گنجی بس اڈے میں جس حقیقی ٹرانسپورٹر کو دفتر نہیں ملا ان کو فوری طور پر پلاٹ دیا جائے۔ شریف اور غریب ٹرانسپورٹرز ہزار گنجی بس اڈے میں ٹھوکریں کھا رہے ہیں، مخلص ایماندار ڈی جی کیو ڈی اے طارق قمر بلوچ صوبے کے حقدار اور محروم ٹرانسپورٹرز کو ان کا حق دینگے۔
 
خبر کا کوڈ : 767862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش