0
Friday 28 Dec 2018 18:20

قبائلی ضلع مہمند میں باردوی سرنگ کا دھماکہ، 2 اہلکار شہید ایک زخمی

قبائلی ضلع مہمند میں باردوی سرنگ کا دھماکہ، 2 اہلکار شہید ایک زخمی
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع مہمند میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ قبائلی ضلع مہمند کے سرحدی علاقے جڑوبی درہ میں ہوا، جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار شیزاد اور سپاہی محمد کلیم شہید ہوگئے۔ دوسری جانب تحصیل حلیم زئی کے علاقے وچہ جور میں معمولی تکرار پر چچازاد بھائیوں کے درمیان چھریاں چل گئیں، جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں مظہر، مدثر، منتظر، یٰسین، یاسر، اسد اور لحاظ شامل ہیں، جنہیں غلنئی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مظہر کی حالت نازک بتائی گئی، جس کی وجہ سے اسے پشاور منتقل کیا گیا۔ وقوعہ کے بعد انتظامیہ نے فریقین کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔
خبر کا کوڈ : 769056
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش