0
Sunday 6 Jan 2019 13:00

شیخ محمد بن زید النہیان پاکستان پہنج گئے، وزیراعظم نے استقبال کیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

شیخ محمد بن زید النہیان پاکستان پہنج گئے، وزیراعظم نے استقبال کیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان پاکستان پہنچ گئے۔ شیخ محمد بن زید النہیان کے طیارے نے نور خان ائیربیس پر لینڈ کیا، جہاں معزز مہمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا اور استقبال کرنے وزیراعظم عمران خان خود ائیرپورٹ پر موجود تھے، انہوں نے مہمان کو خوش آمدید کہا جب کہ اس موقع پر دیگر اعلیٰ حکام بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے۔ پاکستان آمد پر یو اے ای کے ولی عہد کی پاکستان آمد پر انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نور خان ائیربیس سے مہمان کو لے کر روانہ ہوئے اور مہمان کو وزیراعظم ہاؤس لے جانے کے لیے مہمان کی گاڑی میں خود ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے اور گاڑی چلاکر وزیراعظم ہاؤس روانہ ہوئے۔ وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، پہلے متحدہ عرب امارات پھر پاکستانی قومی ترانے دھنیں بجائی گئیں جب کہ معزز مہمان کو فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور ولی عہد نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کی پاکستان آمد کے موقع پر اسلام آباد کو پاکستانی اور یو اے ای کے پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ امارات کے ولی عہد کا دورہ ایک روزہ ہو گا اور وہ اس ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اعلیٰ سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کے دورۂ پاکستان میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور ولی عہد کے درمیان ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر دو طرفہ مذاکرات بھی ہوں گے۔ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کا یہ 12 سال بعد پاکستان کا دورہ ہے اور تحریک انصاف کی حکومت میں پاکستان اور امارات کی اعلیٰ قیادت کے درمیان 3 ماہ میں ہونے والی یہ تیسری ملاقات ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ولی عہد کے دورۂ پاکستان کے موقع پر متحدہ عرب امارات پاکستان کیلئے تقریباً 12 ارب ڈالرز کے پیکج کا اعلان کرے گا۔ ذرائع کے مطابق 3 سال میں پاکستان کو لگ بھگ ساڑھے 9 ارب ڈالر کا ادھار تیل،3 ارب ڈالر کا آسان شرائط پر قرضہ اور 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھوائے جائیں گے، جبکہ مختلف شعبوں میں ہونے والی سرمایہ کاری اس کےعلاوہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 770551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش