0
Tuesday 8 Jan 2019 22:53

ملک میں ڈیم بن گیا تو اپوزیشن کی سیاست ختم ہوجائے گی، فیصل واوڈا

ملک میں ڈیم بن گیا تو اپوزیشن کی سیاست ختم ہوجائے گی، فیصل واوڈا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ملک میں ڈیم بن گیا تو اپوزیشن کی سیاست ختم ہوجائے گی، ملک میں کہرام ہوگا تو اپوزیشن کی سیاست چلتی رہے گی، وزیرِاعظم نے حکم دیا ہے کہ جب تک چیف جسٹس نہیں آتے تو مہمند ڈیم کی افتتاحی تقریب کی تاریخ ملتوی کردی جائے، ن لیگ اور پی پی آج جتنا پیار کرتے ہیں اتنا ہم اپنے بچوں سے نہیں کرتے، آج ن لیگ، پی پی والے ایک دوسرے کو بھائی بھائی کہہ کر بلا رہے ہیں۔ نجی خبر ایجنسی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نیب کو جے آئی ٹی رپورٹ پر 2 ماہ میں تحقیقات مکمل کرنے کا کہا ہے، وزیرِاعلیٰ سندھ کو جے آئی ٹی پر نیب نے بلایا تو انہیں پیش ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا جے آئی ٹی کو ہٹا دیا جائے تو یہ لوگ پھر نیا چیئرمین سینیٹ بنا دیں گے، روٹی کپڑا مکان، سبسڈی، شوگر مل سب کچھ اومنی کو دیا گیا، صوبے کی سیاست ہو رہی ہے، یہ ان کی جمہوریت ہے، اب بھی انفرادی این آر او کی تڑپ اور خواہشات اٹھ رہی ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ مہمند ڈیم افتتاحی تقریب کی تاریخ پر چیف جسٹس مجھ پر ناراض ہوئے، چیف جسٹس سے حکومت کی طرف سے بھی معافی مانگی، چیف جسٹس نے کہا کہ میں مہمند ڈیم کی افتتاحی تقریب میں نہیں آؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ جب تک چیف جسٹس نہیں آتے تو افتتاحی تقریب کی تاریخ ملتوی کردی جائے۔ مہمند ڈیم کے ٹھیکے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ رزاق داؤد بطور ڈائریکٹر کمپنی سے مستعفی ہوچکے ہیں، رزاق داؤد کے کمپنی میں شیئر ہیں یا نہیں اس کا مجھے پتا نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 771009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش