0
Tuesday 15 Jan 2019 17:00

ندیم افضل چن وزیراعظم عمران خان کے ترجمان مقرر

فردوس عاشق اعوان کو بھی جلد اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان
ندیم افضل چن وزیراعظم عمران خان کے ترجمان مقرر
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے سینیئر پارٹی رہنماء ندیم افضل چن کو اپنا ترجمان مقرر کیا ہے، ندیم افضل چن کی تقرری اعزازی بنیاد پر کی گئی ہے، ندیم افضل چن کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے بالآخر تجربہ کار ٹیم اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت وزیراعظم عمران خان نے سینیئر پارٹی رہنماء ندیم افضل چن کو اپنا ترجمان مقرر کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ندیم افضل چن کی تقرری اعزازی بنیاد پر کی گئی ہے، ندیم افضل چن کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے سیاسی اور معاشی میدان میں ناکامیوں کے پیش نظر تجربہ کار ٹیم کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت اس وقت ناصرف معاشی محاذ پر ناکام جا رہی ہے بلکہ ملک میں سیاسی پاورشو اور جوڑ توڑ میں بھی ناکام ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاسوں میں ادھر کوئی پلان بنانے پر مشاورت ہی ہوتی ہے تو دوسری طرف وزراء اس کو اچھالنے کیلئے میڈیا کی زینت بنا دیتے ہیں۔ جس سے حکومت کیلئے مزید مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح حکومت ابھی تک اپنی معاشی سمت بھی متعین نہیں کرسکی، جبکہ مہنگائی نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ ابھی منی بجٹ میں پھر مہنگائی کا ایک طوفان آنے والا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سب کے باوجود پی ٹی آئی کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تجربہ کار ٹیم کو میدان میں اتار کر کام لیا جائے، تاکہ تجربہ کار ٹیم نہ صرف عوامی منصوبوں کیلئے کام کرے گی بلکہ حکومتی ٹیم کا حصہ بن کر اپوزیشن جماعتوں کو بھی خوب جواب دے سکے گی۔ وزیراعظم نے فوری طور پر سابق وفاقی وزیر ندیم افضل چن کو اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔ ندیم چن بطور ترجمان وزیراعظم ذمہ داری سرانجام دیں گے۔ تاہم فردوس عاشق اعوان کو بھی جلد اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 772250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش