0
Sunday 20 Jan 2019 09:29

ساہیوال واقعہ کیخلاف لاہور میں آج پھر احتجاج شروع

ساہیوال واقعہ کیخلاف لاہور میں آج پھر احتجاج شروع
اسلام ٹائمز۔ ساہیوال واقعہ کیخلاف لاہور میں فیروز پور روڈ پر آج پھر احتجاج شروع ہو گیا ہے۔ مظاہرین نے فیروزپور روڈ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے جبکہ فیروز پور روڈ پر احتجاج کے باعث میٹرو بس سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔ مظاہرین کی جانب سے ٹائر نذرآتش کئے جا رہے ہیں، جبکہ مظاہرین واقعہ کیخلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر پولیس غائب ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کو سرعام پھانسی دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 773091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش