0
Tuesday 7 Jun 2011 11:18

آزاد تجارتی معاہدہ پاکستان، امریکا دونوں کےحق میں ہے،دونوں ممالک کی معیشت پر مثبت اثرات ہوں گے، وکی لیکس

آزاد تجارتی معاہدہ پاکستان، امریکا دونوں کےحق میں ہے،دونوں ممالک کی معیشت پر مثبت اثرات ہوں گے، وکی لیکس
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ وکی لیکس نے اپنی تازہ اشاعت میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ایک آزاد تجارتی معاہدہ نہ صرف پاکستانی معیشت میں قابل ذکر مواقع پیدا کرے گا بلکہ اس کے امریکی معیشت پر بھی انتہائی مثبت اثرات ہوں گے۔ وکی لیکس کے مطابق اسلام آباد سے واشنگٹن بھیجے گئے ایک سفارتی مراسلے میں بتایا گیا کہ کہ ماضی کے حکمرانوں کی طرح صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر خزانہ شوکت ترین بھی امریکی حکومت پر آزاد تجارت کے معاہدے کے لیے زور دیتے رہے۔ مراسلے میں بتایا گیا کہ مالی سال دو ہزار آٹھ، دو ہزار نو میں پاکستان کی مجموعی برآمدات کا اٹھارہ اعشاریہ آٹھ فیصد امریکی مارکیٹ میں آیا جس میں چوراسی فیصد حصہ ٹیکسٹائل کے شعبے کا تھا۔ دستاویزات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارت کا معاہدہ پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات کو سالانہ تین اعشاریہ چھ سے چھ اعشاریہ پانچ ارب ڈالر تک پہنچا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بلواسطہ اور بلاواسطہ پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹر میں چودہ لاکھ نئی اسامیاں پیدا ہوں گی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان "ایف ٹی اے" کے محض دو سالوں کے اندر تجارت کے حجم میں کم از کم اسی فیصد تک اضافہ ہو گا۔

خبر کا کوڈ : 77329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش