0
Tuesday 22 Jan 2019 18:58

پاراچنار، مطالبات کے حق میں اہلیان بالشخیل وابراہیم زئی کی پریس کانفرنس

پاراچنار، مطالبات کے حق میں اہلیان بالشخیل وابراہیم زئی کی پریس کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ بالش خیل کا شاملاتی رقبہ گزشتہ تین چار دہائیوں سے  ڈسٹرکٹ کرم کے اصل مالک اور قابض قبائل کے مابین خطرناک صورت اختیار کررہا ہے۔ مقامی، صوبائی اور مرکزی حکومتوں کی پراسرار اور معنی خیز خاموشی، ان قبائل کے مابین جنگ وجدل کا باعث بن سکتی ہے۔ پاراچنار پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی سید صادق حسین، مولانا سید نقی شاہ اور حاجی محمد حسن نے کہا: ھم نے بارہا حکومت کو صورتحال سے آگاہ کیا تاہم انتظامیہ حقیقت کو نظرانداز کرتے ہوئے جنگ کی حالت پیدا کرنے کا سبب بن رہی ہے۔
 
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مقامی سول اور فوجی انتظامیہ، صوبائی نیز وفاقی حکومت سے ایک بار پھر ہماری عاجزانہ گزارش ہے کہ وہ ریونیو ریکارڈ اور کاغذات مال کی روشنی میں ظالم اور مظلوم کا تعین کرتے ہوئے حق پر مبنی فیصلہ صادر فرمائے۔ اورسابق پی اے بصیر خان کے فیصلے کے مطابق مقبوضہ علاقے کو غیر قانونی قابضین سے واگزارکراکر اصل مالکان کے حوالے کیا جائے۔ تاکہ آئندہ جنگ و جدل سے بچا جاسکے۔ اور عوام امن و سکون سے رہ سکیں۔
خبر کا کوڈ : 773573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش