0
Wednesday 23 Jan 2019 18:44

ملاکنڈ میں ترقیاتی منصوبوں پر خطیر رقم خرچ کی جائے گی، وزیر مال

ملاکنڈ میں ترقیاتی منصوبوں پر خطیر رقم خرچ کی جائے گی، وزیر مال
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر مال شکیل احمد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معاشرے سے ظلم و ناانصافیوں کے خاتمے، سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ میرٹ و قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے لئے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ملاکنڈ کے دورے کے دوران و کلاء برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ملاکنڈ کے سابق صدور غفران اللہ ایڈوکیٹ، سعید اللہ ایڈوکیٹ، محمد ادریس ایڈوکیٹ کے علاوہ نور محمد ایڈ وکیٹ اور فضل سبحان ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے ملاکنڈ میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کہا کہ ایک ارب روپے کی خطیر رقم ملاکنڈ بیوٹیفیکشن پر خرچ کئے جائینگے۔ اسی طرح اربوں روپے کی لاگت سے صحت، تعلیم، آبپاشی و آبنوشی، سوئی گیس، بجلی کی فراہمی وغیرہ کے منصوبے شامل ہیں، جن کا جال بچھادیا جائے گا۔ جس سے ضلع ملاکنڈ میں خوشحالی اور ترقی کا انقلاب برپا ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے بیشتر مسائل و مشکلات بھی حل ہوجائینگے۔
خبر کا کوڈ : 773806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش