0
Thursday 24 Jan 2019 14:39

اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ڈاکٹر فیصل

اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ڈاکٹر فیصل
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے وضاحت کی ہے کہ اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں۔ واضح رہے کہ یہ اطلاعات زیر گردش ہیں کہ پاکستان نے اپنے یہودی شہریوں کو نہ صرف اسرائیل جانے کی اجازت دے دی ہے، بلکہ اس اجازت کی تشہیر کرنے کی حوصلہ افزائی بھی کی ہے۔ ایسا ایک اسرائیلی طیارے کی اسلام آباد آمد کے تین ماہ کے اندر ہوا ہے۔ 31 سالہ فشل خالد لوگوں کے علم میں پہلا پاکستانی ہے جسے اسرائیل کا سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ فشل خالد کراچی کا رہائشی اور اپنے مذہبی عقائد کا کھل کر اظہار کرتا ہے۔ اس کے والد مسلمان اور ماں یہودی ہیں۔ اس نے خود یہودیت اختیار کی۔ اس نے نادرا میں خود کو یہودی رجسٹرڈ کرایا۔ اس کے باقی چار بھائی مسلمان ہیں۔ پاکستان میں 700 سے 800 تک یہودی آباد ہیں۔
خبر کا کوڈ : 773986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش