0
Thursday 24 Jan 2019 23:58

منی بجٹ اچھا ہے اسکے بہتر نتائج نکلیں گے، ثروت اعجاز قادری

منی بجٹ اچھا ہے اسکے بہتر نتائج نکلیں گے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ منی بجٹ اچھا ہے، غریبوں کو ریلیف دینے کا اعلان کیا جائے، حکومت کی مثبت پالیسیوں کے ساتھ ہیں، عوام کو ریلیف دینے کیلئے بجٹ کو مزید بہتر کیا جائے، منی بجٹ کے بہتر نتائج نکلیں گے، تاجروں کو فائدہ ہوگا، تو اس کے نتائج نیچے تک جائینگے، حکومت بجلی، گیس اور بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء پر کمی کا اعلان کرے، اصلاحاتی بجٹ، جو منی بجٹ کے طور پر پیش کیا گیا ہے، اس سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیش کئے گئے منی بجٹ اور وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ حکومت ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے عوام دوست پالیسیوں کو اجاگر کرے، عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء پر ریلیف فراہم کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ غریبوں، مزدورں اور کسانوں کے حقوق و معاشی ریلیف دلانے کیلئے جدوجہد کرنا ہر مذہبی و سیاسی جماعت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے معاشی استحکام، مضبوظ پاکستان اور غریبوں کو حقوق دینے کیلئے ووٹ دیئے تھے، حکومت کے خلاف نہیں، مگر عوام دشمن پالیسیوں کی حمایت بھی نہیں کر سکتے، حکومت غریبوں اور مزدوروں کو ریلیف دینے کیلئے بھی واضح پالیسی کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہر نئی حکومت کہتی ہے کہ خزانہ خالی ہے، یہ بتایا جائے کہ خزانہ کون خالی کرتا ہے اور ملک کی دولت لوٹنے والوں سے قومی دولت وصول کیوں نہیں کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل، روزگار کی فراہمی اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے حکومت اولین بنیادوں پر کام کرے۔
خبر کا کوڈ : 774084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش