0
Saturday 26 Jan 2019 13:56

منی بجٹ اقدامات کے باعث 7 ارب روپے ریونیو کمی کا سامنا ہوگا، عبدالرزاق داود

منی بجٹ اقدامات کے باعث 7 ارب روپے ریونیو کمی کا سامنا ہوگا، عبدالرزاق داود
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدرزاق داؤد نے کہا ہے کہ منی بجٹ اقدامات کے باعث 7 ارب روپے ریونیو کمی کا سامنا ہوگا۔ کراچی میں بین الاقوامی اسٹیل کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ انٹر نیشنل اسٹیل کی پیداوار سالانہ 10 لاکھ ٹن پر پہنچے پر خوشی ہے، ابھی ہم پیچھے ہیں مگر اب اسٹیل کے شعبے میں کچھ بہتری ہو رہی ہے، پاکستان میں اسٹیل کی سالانہ طلب 60 لاکھ ٹن ہے اور پیداواری صلاحیت 3 لاکھ ٹن تھی، پاکستان اسٹیل کی درآمد پر سالانہ 2 ارب ڈالر خرچ کرتا ہے، اس صنعت کے فروغ سے سالانہ دو ارب ڈالر کی بچت ہوسکتی ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ حکومت کے لیے کرنٹ اکاؤنٹ اور مالیاتی خسارہ بڑے چیلینجز ہیں، موجودہ حکومت مشاورت کے بغیر کوئی پالیسی نہیں بنائے گی، منی بجٹ آئندہ  5 سے 7 دن میں منظور ہو جائے گا، جس کے بعد نیشنل ٹیرف پالیسی پر کام شروع ہوگا، جو آئندہ 3 سے 4 سال کے لیے ہوگی، اس میں کسٹمز کے 7000 ٹیرف لائین پر نظرثانی کی جائے گی، منی بجٹ ہماری سمت کا تعین کر رہا ہے، پاکستان میں بجٹ بنانا روایتی طور پر ایک نمبر گیم رہا ہے، اور اس بار حکومت نے اس روایت کو توڑنے کی کوشش کی ہے۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت تاجر برادری کی نمائندہ حکومت ہے جو تجارت وصنعت کے فروغ کے لیے کام کرے گی، منی بجٹ اقدامات کی وجہ سے 7 ارب روپے ریونیو کی کمی کا سامنا ہوگا، ہمیں صنعتی پالیسی کی ضرورت ہے جو میرے ذہن میں ہے جسے حتمی شکل دینے کے لیے جلد چیمبرز آف کامرس کے مشاورتی دورے کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 774343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش