0
Monday 28 Jan 2019 11:31

طالبان سے مذاکرات پر ٹرمپ پاکستان سے خوش ہیں، فواد چوہدری

طالبان سے مذاکرات پر ٹرمپ پاکستان سے خوش ہیں، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان سے خوش ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ خوش ہونے کی وجہ سے امریکی صدر نے پاکستان کے لیے پالیسی تبدیل کی ہے۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات افغان امن مذاکرات کے بعد ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے فی الحال بھارت سے بات چیت کی کوشش مؤخر کر دی ہے، الیکشن کے بعد نئی بھارتی حکومت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں ہر بڑی پالیسی اتفاق رائے سے بنائی جا رہی ہے، پاکستان میں حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کے آنے سے نہ صرف امریکا بلکہ پاکستان کو بھی فائدہ ہو گا۔
 
خبر کا کوڈ : 774674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش