0
Tuesday 29 Jan 2019 17:29

بلتستان شدید سردی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت منفی 16 ڈگری سینٹی گریڈ

بلتستان شدید سردی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت منفی 16 ڈگری سینٹی گریڈ
اسلام ٹائمز۔ بلتستان بھر میں شدید سردی کی لہر نے لوگوں کی پریشانیوں میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق درجہ حرارت منفی سولہ ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے گرگیا ہے، جس کی وجہ سے ہر طرف لوگ مشکلات میں پھنس گئے ہیں۔ گھروں میں پانی کے نلکوں میں برف جم جانے کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ تین روز سے جاری شدید سردی کی لہر سے موسمی بخار بھی عام ہو گیا ہے اور سردی کی شدت میں اضافے سے زیادہ متاثر بچے ہو رہے ہیں۔ عمر رسیدہ لوگ سخت سردی کی وجہ سے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ دو سے تین روز تک بلتستان کے تمام بالائی اور شہری علاقوں میں سردی کی موجودہ لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ڈاکٹروں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ صبح اور شام کے اوقات میں گھروں سے کم سے کم باہر نکلیں کیونکہ صبح اور شام کے اوقات میں لہر تیز ہو سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 775024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش