0
Thursday 31 Jan 2019 19:45

قومی خزانے کو 21 کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام، نیب گلگت نے 2 تاجر گرفتار کر لئے

قومی خزانے کو 21 کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام، نیب گلگت نے 2 تاجر گرفتار کر لئے
اسلام ٹائمز۔ نیب گلگت نے دو تاجروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تاجروں پر غیر قانونی طریقے سے اشیاء کو کلیئر کروا کر قومی خزانے کو 21 کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔  نیب سب آفس گلگت سے جاری بیان کے مطابق قومی احتساب بیورو نے جمعرات کے روز ہدایت علی خان ولد محمد شریف خان اور حکیم خان ولد رحیم خان کو گلگت سے گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمان احتساب کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران مفرور ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے احتساب کورٹ نے دونوں کو اشتہاری ملزم قرار دیا تھا۔ قومی احتساب بیورو نے دونوں ملزموں اور نیشنل بینک حکام کے خلاف سال 2016ء میں ریفرنس دائر کیا تھا۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے کسٹم ڈیوٹیز و ٹیکسز کے بغیر اشیاء کو بے ایمانی و غیر قانونی طریقے سے کلیئر کروایا ہے، جس کی وجہ سے قومی خزانے کو 21 کروڑ 79 لاکھ 90 ہزار روپے کا نقصان ہوا ہے۔ دونوں ملزموں کو گرفتار کرکے نیب جیل منتقل کیا گیا ہے، جمعہ کے روز ملزموں کو نیب جج کی عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 775382
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش