0
Thursday 9 Jun 2011 00:25

پاکستان کو انسداد دہشتگردی کیلئے مزید تعاون کرنا ہو گا، لیون پنیٹا

پاکستان کو انسداد دہشتگردی کیلئے مزید تعاون کرنا ہو گا، لیون پنیٹا
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکا کے نامزد وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے پاکستان کو افغانستان پر حملوں میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف مزید کاروائی کرنا ہو گی۔ پاکستان کی امداد کا انحصار انسداد دہشت گردی میں تعاون پر ہے۔ امریکی صدر براک اوباما نے سی آئی کے چیف لیون پنیٹا کو رابرٹ گیٹس کی جگہ وزیر دفاع نامزد کیا ہے۔ گذشتہ رات وہ عہدے پر تقرر کی توثیق کے لئے سینٹ کی کمیٹی میں پیش ہوئے۔ مختلف سوالات کے جواب میں لیون پنیٹا نے کہا کہ پاکستان کو انسداد دہشتگردی کے لئے مزید تعاون کرنا ہو گا۔ پاکستان کو افغانستان میں حملے کرنے اور ان کی منصوبہ بندی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنا ہو گی۔ مستقبل میں پاکستان کی امداد کا انحصار اس کے تعاون پر ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ اسامہ کی موت کے بعد القاعدہ کی قیادت تبدیل ہو رہی ہے۔ یہ گروپ انسداد دہشتگردی کی کاروائیوں کی وجہ سے منظم ہو رہے ہیں۔ لیون پنیٹا نے آئندہ ماہ سے افغانستان سے امریکی فوج کے بتدریج انخلاء کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، جس سے فوج کے انخلاء کا جواز پیدا ہوا ہے۔ تاہم فوجیوں کی تعداد اور انخلاء کا فیصلہ زمینی حقائق کے مطابق ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 77664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش