0
Wednesday 13 Feb 2019 07:43

جنوبی پنجاب اور بہاولپور کے بعد صوبہ ہزارہ کے لیے بل قومی اسمبلی میں جمع

جنوبی پنجاب اور بہاولپور کے بعد صوبہ ہزارہ کے لیے بل قومی اسمبلی میں جمع
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے کے لیے آئینی ترمیم کا بل جمع کرنے کے بعد صوبہ ہزارہ کے لیے بل قومی اسمبلی میں جمع کرادیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن ملک سجاد اعوان نے صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروا دیا، جس میں احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، مریم اورنگ زیب، مرتضی جاوید عباسی اور سجاد اعوان کے دستخط ہیں۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کردہ بل میں مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا (کے پی) اسمبلی نے 25 مارچ 2014ء کو ہزارہ صوبے کی تشکیل کے لیے قرار داد منظور کی تھی۔ مذکورہ قرارداد کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس قرار داد کی حمایت ایوان میں موجود سیاسی جماعتوں کے اراکین نے کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 777659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش