0
Wednesday 13 Feb 2019 14:49

کشکول اور ڈھول کی سیاست سے ملک میں تبدیلی نہیں آئیگی، لیاقت بلوچ

کشکول اور ڈھول کی سیاست سے ملک میں تبدیلی نہیں آئیگی، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کشکول کی معیشت اور ڈھول کی سیاست سے تبدیلی نہیں آسکتی، دیرپا تبدیلی کے لیے نظریہ پاکستان کو بنیاد بنا کر اپنے لوگوں پر اعتماد اور خود انحصاری کا باعزت راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور مشرف حکومتوں کا ستیاناس کرنے والے اکٹھے ہو کر اب موجودہ حکومت کا ستیاناس کرنے پر تلے ہوئے ہیں، ان سے معیشت درست ہوسکتی ہے نہ حکومت چلتی ہے، 70 سالہ ناکام تجربات کے باوجود سنبھلنے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں سے سیاست کا خاتمہ کرنے کے بلند و بانگ دعوے کرنے والوں نے اداروں میں مداخلت کو اپنا وطیرہ بنا لیا ہے، احتساب کے نعرے لگاتے ہیں، لیکن جب اپنے وزیر اور رشتہ دار احتساب کی زد میں آتے ہیں تو یہ چپ سادھ لیتے ہیں۔

کرپٹ مافیا پی پی، مسلم لیگ (ن)، پی ٹی آئی اور اداروں میں ہر جگہ موجود ہے، یہ مافیا چاہتا ہے کہ احتساب کا سلسلہ بند ہو جائے اور انہوں نے جو لوٹ مار کی ہے، اس کے بارے میں ان سے کوئی پوچھنے والا نہ ہو، لیکن قوم اب بے لاگ احتساب اور لوٹی گئی دولت کی واپسی پر کمپرومائز کرنے کو تیار نہیں، پاکستان کو بچانا ہے تو احتساب کرنا اور قومی خزانے کو لوٹ کر دولت باہر منتقل کرنے والوں سے ایک ایک پائی وصول کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں غلبہ دین اور نظام مصطفیٰ (ص) کے نفاذ کی جدوجہد کر رہی ہے، ہمیں جس طرح کل کا سورج طلوع ہونے کا یقین ہے، اس سے بڑھ کر یہ یقین ہے کہ پاکستان میں دین غالب ہو کر رہے گا، ملک و قوم کی خوشحالی اسلام کے عادلانہ نظام سے ہی ممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 777762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش