0
Saturday 16 Feb 2019 20:33

بھارت جان لےکہ الزام تراشیوں نہ پہلے کچھ حاصل ہوا ہے نہ آج ہوگا، شاہ محمود قریشی

بھارت جان لےکہ الزام تراشیوں نہ پہلے کچھ حاصل ہوا ہے نہ آج ہوگا، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنا کا بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میونخ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ واقعہ افسوس ناک ہے، پاکستان اس کی مذمت کرتا ہے، دنیا حقائق سے واقف ہے کہ پاکستان کو پلوامہ واقعے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، پاکستان جانی نقصان اور تشدد کے کبھی حق میں نہیں ہے، پاکستان اپنی سرزمین کو دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دے گا اور یہ ہماری واضع پالیسی اور حکمت عملی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بغیر تحقیق کے الزام تراشیوں پر افسوس ہوا، اگر ہندوستان کے پاس ثبوت ہیں تو پیش کرے، پاکستان تعاون کرے گا، الزام تراشیوں نہ پہلے کچھ حاصل ہوا ہے نہ آج ہوگا، ہمیں ان کے جانی نقصان پر صدمہ ہے، ان خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں، انتخابات آتے جاتے رہتے ہیں، بھارت کو سیات سے بالاتر ہوکر سوچنا چاہیے جبکہ خطے کے امن واستحکام کو فوقیت دینی چاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کانفرنس کے اختتام پر پہلے سے زیادہ پر اعتماد لوٹ رہا ہوں، امریکی سینیٹرز سے ملاقات میں واضع ہوگیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ اینگیج کرنے کو تیار ہیں جبکہ جرمنی، کینیڈا، ازبک وزرائے خارجہ اور افغان صدر کے ساتھ ملاقاتوں سے پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کا بھارتی ایجنڈا خاک میں مل گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 778393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش