0
Saturday 16 Feb 2019 23:06

سعودی عرب سے تعلقات بہت اچھے ہیں مگر ہمیں ایران کی مخالفت نہیں کرنی چاہیے، لطیف کھوسہ

سعودی عرب سے تعلقات بہت اچھے ہیں مگر ہمیں ایران کی مخالفت نہیں کرنی چاہیے، لطیف کھوسہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں، مگر ہمیں فریق نہیں بننا چاہیئے، ہمیں ایران کی مخالفت نہیں کرنی چاہیئے، بلکہ ہمیں سعودی عرب و ایران کے تضادات کو ختم کرانا چاہیئں، پاکستان خود بکھرا ہوا ہے، اللہ کرے سعودی عرب کچھ دیکر جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ اب نیب کیسز میں پی ٹی آئی کی باری ہے، ہم تو 20 سال سے بھگت رہے ہیں، سب کا احتساب قانون کے دائرے میں ہونا چاہیئے، گرفتار پہلے، کیس بعد میں بنتا ہے تو یہ غلط ہے، عمران خان کے بس میں کچھ نہیں، یہ این آر او، ڈیل یا ڈھیل نہیں دے سکتے۔

لطیف کھوسہ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ ڈکٹیٹر نہیں، آپ مشرف نہیں کہ جو آپ قانون سے بالاتر ہو، ادارے آپ کے تابع نہیں، ایف آئی اے نے آپ کے مطابق بیان نہیں دیا، نواز شریف کی بھی ضمانت ہو جائیگی، کیونکہ حکومت کے 4 بورڈز نے کہا کہ بیمار ہے، بیماری بھی ایسی کہ جس کا علاج جیل میں نہیں، اسپتال میں ہوسکتا ہے، قانون اس کی رعایت دیتا ہے، ضمانت ہو جائیگی، پھر کہیں گے کہ ڈیل ہے، این آر او، ڈیل یا ڈھیل کی باتیں بند کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اب وزیراعظم کی غیرت و حمیت کہاں گئی، پاکستان کے مفاد میں جو بہتر ہے وہ کیا جائے، مگر ایسی باتیں نہ کی جائیں کہ جس سے بعد میں شرمندگی ہو۔
خبر کا کوڈ : 778407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش