0
Thursday 9 Jun 2011 19:41

کوٹری میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی فرقہ وارانہ وال چاکنگ اور فائرنگ، 8 نوجوان شدید زخمی

کوٹری میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی فرقہ وارانہ وال چاکنگ اور فائرنگ، 8 نوجوان شدید زخمی
کراچی:اسلام ٹائمز۔ گزشتہ رات کالعدم سپاہ صحابہ کے کارکنان نے کوٹری کے علاقے خورشید کالونی میں فقہ جعفریہ کے خلاف وال چاکنگ کی، جس کی ملت جعفریہ اور علماء اہل سنت سے تعلق رکھنے والے مقامی شیعہ اور سنی رہنماؤں و عوام نے شدید مذمت کی اور کوٹری پولیس سے اس فرقہ وارانہ چاکنگ مٹانے کا مطالبہ کیا، لیکن کوٹری پولیس اسٹیشن میں تعینات پولیس اہلکاروں نے اس واقعہ کا کوئی نوٹس نہیں لیا، جس پر کوٹری میں موجود نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اس چاکنگ کو مٹانا شروع کیا تو اُن پر کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں علی رضا، غلام شاہ، ریاض شاہ، عابد شاہ سمیت پانچ نوجوان شدید زخمی ہو گئے، جن کو مقامی ایمبولیس کے ذریعے کوٹری سٹی اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔تاہم واقعے کے خلاف کوٹری پولیس اسٹیشن میں پرچہ درج کر لیا گیا ہے۔ لیکن تاحال پولیس کی جانب سے کسی دہشت گرد کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
واضح رہے کہ حیدر آباد کوٹری میں گزشتہ ایک ماہ سے کالعدم دہشت گرد تنظیموں لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ کا نفوذ بڑھتا جا رہا ہے، شہر میں ان کے دفاتر کھلے ہیں اور ان کالعدم دہشت گرد تنظیوں کے کارکنان وقفہ ،وقفہ سے شہر میں فرقہ وارانہ وال چاکنگ اور مخصوص فرقوں سے تعلق رکھنے والے عمائدین کو آزادی سے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں، جس کی نشاندہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شیعہ و سنی رہنماء بہت مرتبہ کر چکے ہیں مگر قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیس اور رینجرز ان دہشت گردوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیتے۔
حیدر آباد کوٹری میں ہونے والے واقعے کی ملت جعفریہ کی نمائندہ تنظیموں بشمول جعفریہ الائنس، مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، امامیہ آگنائزیشن، امامیہ اسٹوڈنٹس آگنائزیشن، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنماؤں نے شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صوبہ سندھ میں جاری ملت جعفریہ کے خلاف ٹارگٹ کلنگ اور شہر کراچی ،حیدر آباد، کوٹری، سکھر، خیر پور سمیت دیگر شہروں میں بڑتی ہوئی کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں کا نوٹس لے اور حیدر آباد کوٹری واقعے میں ملوث کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کو سر عام پھانسی دے۔
خبر کا کوڈ : 77850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش