0
Sunday 17 Feb 2019 18:42

حکمرانوں کو اقتدار میں لانے والے یوٹرن کا سوچ رہے ہیں، چوہدری سعود مجید

حکمرانوں کو اقتدار میں لانے والے یوٹرن کا سوچ رہے ہیں، چوہدری سعود مجید
اسلام ٹائمز۔ سابق مشیر وزیراعظم پاکستان، سابق سینیٹر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری سعود مجید نے کہا ہے کہ ریلیف کی فراہمی کے دعویدار نااہل حکمران عوام کیلئے وبال جان بن گئے ہیں، ملک کا سیاسی و معاشی بحران سنگین صورت اختیار کرتا جا رہا ہے، حکومت ہر شعبہ میں فلاپ ہوگئی ہے، میاں شہباز شریف کی عدالت سے رہائی حق اور سچ کی فتح ہے، ان شاء اللہ میاں محمد نواز شریف بھی سرخرو ہونگے، حکومت مسلم لیگ (ن) کے قائدین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے، میاں نواز شریف کی بیماری پر بھی سیاست کی جا رہی ہے، انہیں ایسے ہسپتال بھیجا گیا ہے، جہاں دل کے علاج کا کوئی انتظام نہیں، نااہل حکومتی زعماء ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل رہے ہیں۔ چوہدری سعود مجید نے کہا کہ حکمرانوں کو اقتدر میں لانے والے بھی اب یوٹرن کا سوچ رہے ہیں، ان کا مزید اقتدار میں رہنا پاکستان کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 778544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش