0
Thursday 9 Jun 2011 23:35

فوجی امداد کو عام آدمی کی بہتری کیلئے استعمال کیا جائے، شمالی وزیرستان میں آپریشن پر پاک فوج جامع سوچ بچار کر رہی ہے، آرمی چیف

فوجی امداد کو عام آدمی کی بہتری کیلئے استعمال کیا جائے، شمالی وزیرستان میں آپریشن پر پاک فوج جامع سوچ بچار کر رہی ہے، آرمی چیف
راولپنڈی:اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے حکومت کو سفارش کی ہے کہ فوجی امداد کو عام آدمی کی بہتری کیلئے استعمال کیا جائے، پاکستان کیلئے عسکری کے بجائے اقتصادی امداد زیادہ ضروری ہے، شمالی وزیرستان میں آپریشن پر پاک فوج جامع سوچ بچار کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 139 ویں کورکمانڈر کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ مسلح افواج کے محکمہ تعلقات عامہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق کانفرنس کے شرکا کو داخلی سکیورٹی، دہشت گردی سے متعلق امور، امریکا سے ملٹری ٹو ملٹری روابط اور میڈیا کے کردار پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکا کے ساتھ تعلقات میں عوامی امنگوں کو مدنظر رکھا جائیگا، تعلقات کو ایبٹ آباد واقعے اور پارلیمانی قرارداد کی روشنی میں ازسرنو دیکھا جائیگا۔ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا ہو گا، قومی اداروں کو تقسیم کرنے کی کوشش قومی مفاد میں نہیں ہوگی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی اور جدید ہتھیاروں کی تربیت کے علاوہ تربیتی تعاون طلب نہیں کیا، ایف سی اور نئے ہتھیاروں کی تربیت کیلئے تعاون بھی ختم کر دیا۔ امریکا کی جانب سے 13 سے 15 ارب ڈالر پاک فوج کو دینے کی بات غلط ہے، گزشتہ 10 برس میں صرف 1.4 ارب ڈالر ملے، پاک فضائیہ اور بحریہ کو اس سے بھی کم رقم ملی۔
خبر کا کوڈ : 77880
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش