0
Friday 10 Jun 2011 10:08

پاکستان میں ڈرون حملے جاری رہیں گے، وائٹ ہاؤس میں اجلاس

پاکستان میں ڈرون حملے جاری رہیں گے، وائٹ ہاؤس میں اجلاس
واشنگٹن:امریکہ نے پاکستان میں ڈرون حملوں کی پالیسی پر عمل پیرا رہنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ٹارگٹ پر حملے کیلئے دونوں ملکوں میں معلومات کے تبادلے کی نئی حکمت عملی کے بہتر نتائج نکلے تو پالیسی تبدیل بھی ہوسکتی ہے۔ پاکستان اور افغانستان کی صورتحال پر غور کرنے کیلئے رواں ہفتے وائٹ ہاؤس کے ماہانہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں کی پالیسی جاری رہے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر کی رائے تھی کہ اگر ڈرون حملوں کی وجہ سے پاکستانی حکام طالبان کے ساتھ مفاہمتی عمل شروع نہیں کر سکتے تو وقتی طور پر ڈرون حملے روک دینے چاہئیں۔ امریکی افواج کے سربراہ ایڈمرل مولن نے کیمرون منٹر کی اس رائے سے اتفاق کیا، تاہم امریکی نائب صدر جو بائیڈن قومی سلامتی کے مشیر ٹام ڈونیلون اور جنرل ڈیوڈ پیٹریس طالبان کے ساتھ ڈرون حملوں کی پالیسی تبدیل کر کے مذاکرات کے حق میں نہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا کہ ڈرون حملہ کرنے سے پہلے پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے عمل کو بہتر بنایا جائے۔ تاہم ڈرون حملے اس وقت تک بند نہیں کئے جائیں گے جب تک امریکی اور پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کی نئی مشترکہ حکمت عملی کے بہتر نتائج سامنے نہیں آجاتے۔
خبر کا کوڈ : 77928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش