0
Friday 22 Feb 2019 11:37

میرانی ڈیم میں پانی کی سطح 239 تک پہنچ گئی

میرانی ڈیم میں پانی کی سطح 239 تک پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ میرانی ڈیم میں پانی 239 لیول تک پہنچ گیا، مزید پانی آیا تو 244 تک پہنچ جائے گا، جبکہ اسپل وے سے پانی کے اخراج میں 5فٹ باقی ہیں، محکمہ ایری گیشن کے ایس ای مکران سرکل انجینئر سمیع اللہ بلوچ کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد کیچ کور میں اونچے درجے اور نہنگ میں نچلے درجے کے سیلاب کے باعث میرانی ڈیم میں پانی کا ذخیرہ تیزی سے بڑھتا جارہا ہے۔ میرانی ڈیم جو گذشتہ کئی سالوں کی خشک سالی کے بعد ڈیڈ لیول تک پہنچ چکا تھا، اب 239 لیول تک پانی پہنچ چکا ہے۔ اگر کیچ کور میں مزید پانی آیا تو پانی کی سطح 244 لیول تک پہنچ جائے گی، جس کے بعد اسپل وے سے پانی کا اخراج ہو جائے گا۔ ایری گیشن ذرائع کے مطابق میرانی ڈیم اسٹوریج 2لاکھ 7ہزار 196 ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا ہے، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ ایک دو روز میں میرانی ڈیم میں پانی کی سطح مزید بلند ہوگی۔
 
خبر کا کوڈ : 779359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش