0
Saturday 23 Feb 2019 09:27

کراچی کی تاجر برادری کا بھارتی اشیاء کے بائیکاٹ کا اعلان

کراچی کی تاجر برادری کا بھارتی اشیاء کے بائیکاٹ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی تاجر برادری نے بھارتی اشیاء کے بائیکاٹ کے ساتھ آج احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کی جانب سے آج شام چار بجے کراچی کی ایم اے جناح روڈ پر بھارت سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی اشیاء کو نذر آتش کیا جائیگا۔ چیئرمین شرجیل گوپلانی، صدر انصار بیگ قادری، احمد شمسی، عاطف شیخ اور دیگر نے کہا کہ بھارتی دھمکیوں سے کاروباری افراد کسی صورت خوفزدہ نہیں ہیں، پاکستانی حکومت بھارتی اشیاء پر 400 فیصد ڈیوٹی نافذ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیری مسلمانوں کو بھارت کے ظلم سے نجات دلائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 779528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش