0
Sunday 24 Feb 2019 10:41

نوشہرہ، گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ، 11 افراد جھلس گئے

نوشہرہ، گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ، 11 افراد جھلس گئے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل جہانگیرہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق آج صبح جہانگیرہ کے علاقہ شیدو گلبہار میں گیس لیکج کے باعث ایک گھر میں زوردار دھماکہ اور اُس کے نتیجہ میں متعدد افراد کے جھلسنے کی اطلاع پر امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران 1122 کی ٹیموں نے 11 افراد کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے ساتھ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں 6 بچے، 4 خواتین اور ایک مرد شامل ہے جن میں ایک خاتون کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ دوسری جانب تھانہ اکوڑہ خٹک پولیس کے مطابق گھر کے تمام افراد ایک ہی کمرہ میں سوئے ہوئے تھے اور جیسے ہی صبح گھر کی خواتین نے چولہا جلانے کے ماچس کی تیلی جلائی تو کمرہ میں زوردار دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔
خبر کا کوڈ : 779763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش