0
Friday 10 Jun 2011 22:14

صدر زرداری سے افغان ہم منصب کی ملاقات، پاک افغان تعلقات پہلے سے زیادہ بہتر ہوئے ہیں، حامد کرزئی

صدر زرداری سے افغان ہم منصب کی ملاقات، پاک افغان تعلقات پہلے سے زیادہ بہتر ہوئے ہیں، حامد کرزئی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ پاک افغان تعلقات پہلے سے بہتر ہوئے ہیں، صدر زرداری کا کہنا ہے کہ غلط فہمیاں تو ہر جگہ ہوتی ہیں، دنیا کو دکھانا ہے کہ ہم مل کر امن اور دوستی کے ساتھ ترقی کر سکتے ہیں۔ ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کے بعد افغان ہم منصب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے میں استحکام کیلئے ضروری ہے، جمہوری حکومت کے دور میں افغانستان سے تعلقات خراب نہیں ہوئے، افغانستان غریب نہیں دنیا کا امیر ترین ملک ہے، یہاں کے عوام کو مواقع دینے کی ضرورت ہے۔ افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان ان کا دوسرا گھر ہے، انھوں نے شاندار استقبال پر پاکستانی عوام اور صدر آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا۔ 
قبل ازاین افغان صدر اپنے دورے پر پاکستان پہنچے۔ اسلام آباد پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک افغان تعلقات، دہشت گردی کیخلاف جنگ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 78032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش