0
Saturday 2 Mar 2019 21:51
یمن مسئلہ کا سیاسی حل ناگزیر

او آئی سی کا اعلامیہ جاری، پاکستان کا شدید احتجاج

مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے مابین بنیادی تنازعہ
او آئی سی کا اعلامیہ جاری، پاکستان کا شدید احتجاج
اسلام ٹائمز۔ اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے پاکستان کو اعتماد میں لیئے بغیر اپنا اعلامیہ جاری کر دیا ہے، جس کے خلاف پاکستان نے احتجاج کیا ہے۔ پاکستان نے اعتماد میں نہ لینے پہ شدید احتجاج کیا ہے جبکہ اجلاس میں پاکستان کو ایشیاء میں انسانی حقوق کمیشن کا مستقل رکن منتخب کیا گیا ہے تاہم دوسری جانب اسی اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان کا نام لیئے بغیر اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ تنظیم نے پاکستان کے احتجاج کو کسی خاطر میں لائے بغیر بھاری وزیر خارجہ کو مبصر کی حیثیت سے نہ صرف مدعو کیا بلکہ خصوصی پروٹوکول دیکر اسے غیر ضروری خطاب کا موقع بھی فراہم کیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا 46 واں اجلاس طلب کیا گیا تھا جو کہ ختم ہوگیا بعد ازاں دو روزہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ نے پڑھ کر سنایا، پاکستان نے اعلامیے پر اعتماد میں نہ لیے جانے پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ اختتامی سیشن میں پاکستان کے نمائندوں نے کھڑے ہو کر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی شرکت پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا جب کہ اسی وجہ سے پاکستانی وزیر خارجہ نے احتجاجاً شرکت کرنے سے معذرت کرلی تھی۔ اعلامیہ میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے طور پر گرفتار بھارتی پائلٹ کی بھارت کو حوالگی کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خطے میں قیام امن کے لیے یہ ایک خوش آئند قدم ہے جس پر پاکستان کے وزیراعظم تعریف کے مستحق ہیں۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ممبرممالک میں تنازعات کو بات چیت اور افہام و تفہیم سےحل کیا جائے، تنازعات کا تصفیہ عالمی قوانین کےمطابق سفارتی کوشش سے حل کیا جائے اور ممبر ممالک ایک دوسرے کی آزادی اور سکیورٹی کا احترام کریں جب کہ  یمن تنازع کا سیاسی حل تلاش کرنا بھی وقت کی سب اہم ضرورت ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو ایشیامیں انسانی حقوق کمیشن کا مستقل رکن منتخب کرلیا گیا ہے، مستقل رکن کاانتخاب انسانی حقوق کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کا اعتراف ہے۔ او آئی سی کی جانب سےکشمیری عوام کی غیر متزلزل حمایت کااعادہ بھی کیا گیا جب کہ مسئلہ کشمیر کو پاکستان اور بھارت کےدرمیان بڑا تنازعہ قرار دیا گیا ہے۔ اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ  جنوبی ایشیامیں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم پر اظہار تشویش کیا اور زور دیا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد کرائے۔
خبر کا کوڈ : 781006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش