0
Sunday 3 Mar 2019 13:30

پاک بھارت کشیدگی، ہلال احمر نے ایل او سی پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں

پاک بھارت کشیدگی، ہلال احمر نے ایل او سی پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں
اسلام ٹائمز۔ پاک، بھارت کشیدگی کے باعث پیدا ہونیوالی صورتحال میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے ہلال احمر پاکستان کی جانب سے ایل او سی پر امدادی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔ سیکرٹری جنرل ہلال احمر پاکستان خالد بن مجید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہلال احمر نیشنل ہیڈکوارٹرز نے فرسٹ ایڈ باکسز اور فرسٹ ایڈ کٹس آزاد جموں کشمیر سٹیٹ برانچ کو بھجوا دی ہیں۔ چیئرمین ہلال احمر پاکستان ڈاکٹر سعید الہٰی نے تمام سٹاف اور رضاکاروں کو ہنگامی صورتحال میں مکمل طور پر تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ دوسری جانب لاہور سمیت پاکستان کے اہم شہروں میں تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لاہور شہر میں تمام ہسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ جبکہ پاکستانی عوام پرجوش ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور پوری قوم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کو مزہ چکھانے کیلئے کمربستہ ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی خوف نہیں بلکہ ہم فوجیوں کیساتھ اگلے مورچوں پر موجود ہوں گے۔ لاہور سمیت پاکستان کے تمام شہروں میں حالات مکمل طور پر نارمل ہیں اور روایتی سرگرمیاں جاری و ساری ہیں جبکہ متعدد بھارتی شہروں میں خوف کے سائے منڈلا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 781092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش