0
Sunday 3 Mar 2019 20:47

دنیا میں پاکستان کو ایک عظیم ملک بنانے کیلئے کام کررہے ہیں، محمد عاطف خان

دنیا میں پاکستان کو ایک عظیم ملک بنانے کیلئے کام کررہے ہیں، محمد عاطف خان
اسلام ٹائمز۔ بھارت پاکستان کے امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھے، اپنا دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کا بھارتی پائلٹ کو جذبہ خیر سگالی کے طور پر چھوڑنا پاکستان کی خطے میں امن کیلئے سنجیدگی کا ثبوت ہے۔ مرادن میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیر سیاحت و ثقافت محمد عاطف خان نے کہا کہ پاکستان میں ایک نئے دور کا آغاز ہونے والا ہے دنیا میں پاکستان کو ایک عظیم ملک بنانے کیلئے کام کررہے ہیں، مودی سرکار الیکشن جیتنے کیلئے پورے خطے کا امن داؤ پر لگارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اپنا ملکی دفاع کرنا جانتے ہیں، پاک فضائیہ نے بھارتی جنگی طیاروں کو تباہ کرکے ثابت کردیا کہ ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ سینئر وزیر نے کہا کہ علاقے کے عوام نے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف پر جس اعتماد کا آظہار ہے اس اعتماد پر پورا اترنے کیلئے پوری کوشش کی جائے گی، عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی ان کے گھروں کی دہلیز پر فراہم کی جائے گی۔ عاطف خان نے کہا کہ صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا وزیراعظم عمران خان کا وژن اور حکومت کا ایجنڈا ہے، ماضی میں حکمرانوں نے جھوٹے وعدوں اور دعووں کے سیوا کچھ نہیں کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ اب سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اصلی معنوں میں عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتوں کا ایجنڈا عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 781162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش