0
Monday 4 Mar 2019 18:32

خیبر پی کے، 12 اضلاع میں شمشان گھاٹ اور مسیحی قبرستانوں کیلئے 7 کروڑ 50 لاکھ روپے منظور

خیبر پی کے، 12 اضلاع میں شمشان گھاٹ اور مسیحی قبرستانوں کیلئے 7 کروڑ 50 لاکھ روپے منظور
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا حکومت نے 5 اضلاع میں شمشان گھاٹ کی تعمیر کےلئے 2 کروڑ 40 لاکھ روپے جبکہ 7 اضلاع میں مسیحی قبرستانوں کےلئے 5 کروڑ 10 لاکھ روپے منظور کرلئے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ اقلیتی امور نے ہنگو میں شمشان گھاٹ کے لئے 2 کنال اراضی کی خریداری کے لئے 35 لاکھ، بنوں میں 2 کنال اراضی کے لئے 45 لاکھ، ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 کنال اراضی کے لئے 40 لاکھ، نوشہرہ میں 2 کنال اراضی کے لئے 30 لاکھ جبکہ پشاور میں شمشان گھاٹ کی 4 کنال اراضی کے لئے 90 لاکھ روپے کی منظوری دے دی ہے۔ مجموعی طور پر پانچوں اضلاع میں شمشان گھاٹ کی اراضی کے لئے مجموعی طور پر 2 کروڑ 40 لاکھ روپے منظور کئے گئے ہیں۔ اسی طرح 7 اضلاع میں مسیحی قبرستانوں کے لئے محکمہ نے 5 کروڑ 10 لاکھ روپے منظور کئے ہیں، پشاور میں 6 کنال اراضی کے لئے ایک کروڑ 20 لاکھ، مردان میں 5 کنال اراضی کے لئے 75 لاکھ، کوہاٹ میں 5 کنال اراضی کے لئے 75 لاکھ، سوات میں 4 کنال اراضی کے لئے 70 لاکھ، نوشہرہ میں 4 کنال اراضی کے لئے 70 لاکھ روپے، صوابی اور لوئر دیر میں 5، 5 کنال اراضی کے لئے 50، 50 لاکھ روپے منظور کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ شمشان گھاٹ اور مسیحی قبرستانوں کے لئے اراضی کے انتخاب کے مسئلہ کی وجہ سے فنڈز مسلسل 2 سال تک خرچ ہو رہے تھے، تاہم اب محکمہ اقلیتی امور نے امید ظاہر کی ہے کہ اراضی کے انتخاب کے بعد رواں برس اراضی حاصل کرلی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 781297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش