0
Monday 4 Mar 2019 19:37

خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ

خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختوںخوا حکومت نے پہاڑی علاقوں میں شدید سردی اور برفباری کے باعث اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کردی۔ صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے کیلئے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری اور حالیہ بارشوں کے بعد اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کردی گئی۔ اعلامیے کے مطابق تمام اسکولوں میں 10 مارچ تک چھٹیاں ہوں گی، 11 مارچ سے اسکول موسم سرما کے چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھلیں گے۔
خبر کا کوڈ : 781320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش