1
Wednesday 6 Mar 2019 15:39

پابندیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ایران کا ساتھ دیتے رہینگے، مولود چاووش اوغلو

پابندیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ایران کا ساتھ دیتے رہینگے، مولود چاووش اوغلو
اسلام ٹائمز۔ ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اٹھائے گئے تمام تر نادرست اقدامات کا مخالف ہے۔ ترکی کی اناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترک وزیر خارجہ چاووش اوغلو نے "عوامی اتحاد" پارٹی کے انتخابی دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ترکی ایران پر لگائی جانے والی پابندیوں کے حوالے سے اپنے ٹھوس موقف پر قائم ہے۔ ترکی ان پابندی کے کسی بھی قسم کے محرک یا مقصد سے قطع نظر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اٹھائے جانے والے تمام تر نادرست اقدامات کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ہمسایوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس علاقے کو امن و امان، استحکام اور ترقی کا گہوارہ بنا دیں۔ انہوں نے شام میں جاری جنگ کے خاتمے کے لئے ترکی، ایران اور روس کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی شام کے استحکام اور ارضی سالمیت کو اہمیت دیتا ہے۔ ہمارا ملک ایران اور روس کے شانہ بشانہ آستانہ، سوچی اور جنیوا مفاہمتوں کی حدود میں شام کے سیاسی بحران کا حل تلاش کر رہا ہے۔ ان کے کہنے کے مطابق بشارالاسد حکومت کے نمائندوں اور ان کے مخالفین کو آئینی تدوینی کمیٹی میں شامل کرکے آئین لکھنے کا کام مکمل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ کل ایران، روس اور ترکی کے سربراہان نے بحرالاسود کے کنارے واقع روس کے شہر سوچی میں "آستارا امن مذاکرات" کے چوتھے دور میں شرکت کی تھی۔ یہ مذاکرات شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے منعقد ہوئے، جس کے شام میں تناؤ ختم کرنے میں بہت گہرے اثرات مرتب ہوئے اور داعش اور دوسرے بہت سے دہشتگرد گروہوں کے خاتمے اور پناہ گزینوں کی واپسی میں خاطر خواہ مدد ملی۔ سوچی میں ہونے والے ایران - ترکی - روس سمٹ کے چوتھے اجلاس میں امریکہ کے شام سے نکل جانے کے اب بعد شام کے آئین کی تدوین، شام کے شمالی علاقہ جات میں وقوع پذیر ہونے والے حوادث کا تجزیہ اور شامی عوام کی امداد اس سمٹ کے اہم ترین موضوعات تھے۔ اس سمٹ کہ جس کو  "آستانہ مذاکرات" بھی کہا جاتا ہے، کا پہلا دور روس کے شہر سوچی، دوسرا دور ترکی کے شہر انقرہ جبکہ تیسرا دور ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقد ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 781810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش