0
Friday 8 Mar 2019 12:53

وزراء کو اپنی گفتگو کے دوران اخلاقیات کا دامن نہ چھوڑنے کی ہدایت

وزراء کو اپنی گفتگو کے دوران اخلاقیات کا دامن نہ چھوڑنے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزرا کو میڈیا سے گفتگو کے دوران احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 3 گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی سرزنش کی اور کہا کہ فیصل واوڈا آپ وفاقی وزیر ہیں، سوچ سمجھ کر بات کیا کریں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فیصل واوڈا کو آئندہ الفاظ کے چناؤ اور ادائیگی میں احتیاط سے کام لینے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے اجلاس میں دیگر وزراء کو بھی اپنی گفتگو کے دوران اخلاقیات کا دامن نہ چھوڑنے کی ہدایت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزراء پر بھاری ذمہ داری ہے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل تیز کریں، وزارتیں اور محکمے اہداف بروقت مکمل کریں۔ وزیراعظم نے تمام وزراء کو میڈیا اور عوامی اجتماعات میں ذمہ دارانہ گفت گو کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام وزارتیں اور متعلقہ محکمے اپنی رپورٹس بروقت بھجوائیں۔
خبر کا کوڈ : 782059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش