0
Saturday 11 Jun 2011 23:54

پینٹا فوجی قیادت سے ملاقات میں ہی پٹ گیا، صدر اور وزیراعظم سے ملے بغیر لوٹنا پڑا

پینٹا فوجی قیادت سے ملاقات میں ہی پٹ گیا، صدر اور وزیراعظم سے ملے بغیر لوٹنا پڑا
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ مراد پوری نہ ہونے پر امریکی ادارے سی آئی اے کے سربراہ لیون پنیٹا صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات کئے بغیر ہی امریکہ واپس روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق سی آئی اے کے سربراہ کو ہفتہ کے دن صدر آصف زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقتیں کرنا تھیں، تاہم وہ صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کئے بغیر امریکہ روانہ ہو گئے۔ سی آئی اے کے سربراہ لیون پنیٹا کل شام پاکستان کے دورے پر آئے تھے گزشتہ رات انہوں نے عسکری قیادت سے ملاقات کی۔ جس میں آرمی چیف جنرل کیانی کے ساتھ ساتھ ڈی جی آئی ایس آئی شجاع پاشا بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق سی آئی اے چیف نے مطالبات پر مثبت جواب نہ ملنے پر دورہ مختصر کر دیا اور سیاسی قیادت سے ملے بغیر خصوصی طیارہ سے صبح ہی امریکا روانہ ہو گئے۔ عسکری قیادت سے ملاقات میں اسامہ کو پناہ دینے والے نیٹ ورک اور ڈرون حملوں پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 78250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش