0
Tuesday 12 Mar 2019 20:49

پشاور، ٹماٹر بحران میں شدت، قیمتیں خرید سے باہر

پشاور، ٹماٹر بحران میں شدت، قیمتیں خرید سے باہر
اسلام ٹائمز۔ ٹماٹر کی طلب و رسد بگڑنے سے بحران مزید شدت اختیار کیا گیا ہے۔ پشاور میں ٹماٹر 100 سے 150 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔ ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ کے باعث اس کے استعمال میں کمی آگئی ہے۔ زیادہ تر شہریوں نے ترکاریوں میں انار دانا اور آم چورے کا استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد گرین ہاؤسز بند ہونے سے ٹماٹر کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے جبکہ تاجروں کا کہنا ہے کہ مارچ کے آغاز میں سردی پڑنے سے موسم سرد ہوا جس سے بعض علاقوں میں فصل تاخیر کاشکار ہوئی ہے، رواں ماہ جیک آباد سے ٹماٹر شروع ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 782921
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش