0
Thursday 14 Mar 2019 19:28

سندھ، وزیراعلیٰ و اسپیکر اسمبلی کی تنخواہیں اور مراعات برابر

سندھ، وزیراعلیٰ و اسپیکر اسمبلی کی تنخواہیں اور مراعات برابر
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ اور اسپیکر سندھ اسمبلی کی ماہانہ تنخواہیں اور مراعات برابر ہیں، جبکہ اراکین اسمبلی کی تنخواہ مشیروں سے کم ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ کی ماہانہ تنخواہ ڈیڑھ لاکھ روپے ہے، جبکہ انہیں ہاؤس رینٹ کے ماہانہ 70 ہزار روپے اور ہاؤس مینٹینس الاؤنس کے بھی 70 ہزار روپے دئیے جاتے ہیں۔ صوبائی وزرا کو ماہانہ ہاؤس رینٹ کی مد میں 55 ہزار روپے، 50 ہزار روپے ہاؤس مینٹینس الاؤنس اور 500 لیٹر پٹرول ملتا ہے۔ اراکین اسمبلی کی ماہانہ تنخواہ 50 ہزار روپے ہے اور انہیں ہاؤس رینٹ سمیت دیگر ماہانہ الاؤنسز کی مد میں ایک لاکھ روپے کی رقم دی جاتی ہے۔ وزیراعلیٰ کے مشیروں کی ماہانہ تنخواہ 70 ہزار روپے ہے، جبکہ ماہانہ الاؤنسز میں 45 ہزار روپے ہاؤس رینٹ، 30 ہزار روپے ہاؤس مینٹیننس الاؤنس، 20 ہزار روپے یوٹیلٹی الانس ادا کیے جاتے ہیں۔ اسپیکر سندھ اسمبلی کی ماہانہ تنخواہ ڈیڑھ لاکھ روپے ہے، اس کے علاوہ ماہانہ ہاؤس رینٹ 70 ہزار روپے اور ہاؤس مینٹیننس الانس کی مد میں بھی 70 ہزار روپے ملتے ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ ماہانہ ایک لاکھ 40 ہزار روپے ہے اور انہیں ماہانہ 55 ہزار روپے ہاؤس رینٹ اور دیگر مراعات ملتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 783322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش