0
Monday 13 Jun 2011 15:12

ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کے عدالتی دفاع کا فیصلہ واپس، سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کیا جائے گا، اٹارنی جنرل

ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کے عدالتی دفاع کا فیصلہ واپس، سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کیا جائے گا، اٹارنی جنرل
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق نے کہا ہے کہ ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو ہٹانے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کیا جائے گا چونکہ یہ ازخود نوٹس تھا اس لیے اس پر نظرثانی کی درخواست نہیں ہو سکتی۔ اٹارنی جنرل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نظرثانی کی درخواست دائر نہ کرنے کا فیصلہ بابر اعوان سے مشورے کے بعد کیا ہے۔ اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی سندھ کو عہدوں سے ہٹانے کے سپریم کورٹ کے احکامات پر نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس سلسلے میں بابر اعوان کو وکیل بھی کر لیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی سندھ کو تین روز میں عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ 
اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق نے کہا ہے کہ رینجرز فائرنگ کیس میں ڈی جی رینجرز سندھ او آئی جی پولیس سندھ کو ہٹانے کے عدالتی حکم پر وفاق اپیل دائر نہیں کر رہا ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا جائے گا۔ کراچی میں نہتے نوجوان پر رینجرز فائرنگ کے ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے گزشتہ جمعہ کو ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو تین دن میں ہٹانے کا حکم دیا تھا، آج اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کرایا جائے گا، عمل درآمد کے وقت سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کی مہلت کا ابھی آج آخری دن ہے۔
خبر کا کوڈ : 78544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش