0
Saturday 30 Mar 2019 20:51

پاکستان کیساتھ جھڑپ میں بھارتی ہیلی کاپٹر اسرائیلی میزائل سے تباہ ہوا، بھارتی روزنامہ کا انکشاف

پاکستان کیساتھ جھڑپ میں بھارتی ہیلی کاپٹر اسرائیلی میزائل سے تباہ ہوا، بھارتی روزنامہ کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے ایک موقر روزنامے نے لکھا ہے کہ تفتیش کاروں کو معلوم ہوا ہے کہ 27 فروری کو سرینگر کے قریب بڈگام میں ایم آئی 17 وی 5 ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے سے قبل ممکنہ طور پر اسرائیل ساختہ بھارتی ایئر ڈیفنس میزائل فائر کیا گیا تھا، جس کے نتیجے ہیلی کاپٹر میں موجود 6 بھارتی ایئر فضائیہ کے اہلکار اور زمین پر موجود ایک شہری ہلاک ہوا ہے۔ بھارتی اخبار اکنامسٹ ٹائمز کے مطابق تفتیش کار پاکستانی طیاروں کے ساتھ ہونے والی فضائی جھڑپ کے دوران پیش آنے والے واقعات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اسی بارے میں بھاتی دفاعی تجزیہ کار سمجھے جانے والے منوپبی نے ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے سے قبل آخری لمحات کے بارے میں رپورٹ کیا کہ آئی ایف ایف (آڈینٹیٹی، فرینڈ یا فوئی) سسٹم کے بند یا کھلے ہونے سے متعلق دیکھا جارہا ہے اور اس بات کا بھی احتیاط سے تعین کیا جارہا کہ اس وقت کیا غلطی ہوئی تھی۔

اخبار نے انتہائی باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایئر فورس کے لوگوں کی جانب سے یہ واضح کردیا گیا کہ اگر تحقیقات میں اہلکار جرم کے مرتکب پائے گئے تو وہ ان اہلکاروں کے خلاف کورٹ مارشل کے آغاز سے نہیں گھبرائیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ بات سامنے آئی کہ اب تحقیقات کا مرکز اس بات کا تعین کرنا ہے کہ اگر فرینڈلی فائر سے اثاثوں کے تحفظ کے لئے بنائی گئی متعدد تہیں ناکام ہوئیں تو کس طرح مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچنے کے لئے نظام کو بہتر کیا جائے۔ اکنامسٹ ٹائمز نے اپنے ذرائع کو نقل کرتے ہوئے بتایا کہ 27 فروری کی صبح پاکستانی ایئر فورس کے 25 سے زائد طیاروں کی نشاندہی کے بعد جموں اور کشمیر اور سرحد کے ساتھ دیگر حصوں میں فضائی دفاعی انتباہ جاری کیا گیا اور اس کے بعد اسرائیلی ساختہ تصور کئے جانے والے میزائل کو چلایا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اس انتباہ کا اشارہ دیا گیا کہ پاکستانی طیارے بھارتی فوجی اہداف پر حملہ کرنے کے لئے سرحد پار کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں اور اس خدشے کا اظہار بھی کیا گیا کہ ان سے منسلک مسلح یو اے ویز ملک میں بھی گرائے جاسکتے ہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق سست رفتار ہدف جیسے ایم آئی 17 وی 5 ہیلی کاپٹر ایئربیس پر نچلے سطح پر اڑنے والے مسلح یو اے ویز کا ممکنہ طور پر غلطی سے شکار ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق جب فضائی دفاع کا انتباہ جاری ہوتا ہے تو کچھ چیزیں کی جاتی ہیں، ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ اور ہیلی کاپٹرز کے لئے مخصوص کئے گئے قوانین پر عمل کرنا ضروری ہوتا ہے اور اڑنے والے ایئرکرافٹ کو حدبندی کئے گئے راستوں سے داخلہ اور انخلا کرنا ہوتا ہے جبکہ ایئرکرافٹ کو آئی ایف ایف نظام بھی کھلا رکھنا ہوتا ہے۔

اکنامسٹ ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ ہیلی کاپٹر دس منٹ کے دورانیہ میں اس وقت تباہ ہوا جب لائن آف کنٹرول پر بھاتی فضائیہ کے طیارے پاکستانی فضائیہ کے طیاروں کے ساتھ فضائی لڑائی میں شامل تھے اور اس وقت بھارت کا ایئر ڈیفنس سسٹم آپریشنل الرٹ پر تھا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام کی جانب سے باضابطہ طور پر حادثے کا ذکر تو کیا گیا لیکن فضائی لڑائی اور پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی پر اپنے سرکاری بیان میں اس کا ذکر نہیں کیا گیا۔ اپنے سرکاری بیان میں بھارت نے نوشہرہ میں پاکستانی فوج کے ساتھ فضائی لڑائی کو تسلیم کیا لیکن یہ کہا کہ ہیلی کاپٹر کے واقعے میں ان کے لڑاکا طیارے شامل نہیں تھے۔ بھارت کے اخبار نے مزید لکھا کہ ایم آئی 17 دنیا بھر میں سروس میں مضبوط ہیلی کاپٹرز میں سے ایک ہے اور یہ عام طور پر خطرناک صورتحال میں تکنیکی مسائل کا سامنا نہیں کرتا جبکہ اس بارے میں عینی شاہدین نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے سے قبل فضا میں ایک زوردار دھماکا سنا گیا، جو اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ ممکنہ طور پر اس واقعے میں کوئی دوسری چیز شامل تھی۔
خبر کا کوڈ : 786050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش