0
Tuesday 2 Apr 2019 00:14

آئی ایم ایف کے پاس جانا خودکشی ہے، وزیراعظم کو آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا مشورہ دیا تھا، ڈاکٹر اشفاق حسن

آئی ایم ایف کے پاس جانا خودکشی ہے، وزیراعظم کو آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا مشورہ دیا تھا، ڈاکٹر اشفاق حسن
اسلام ٹائمز۔ معروف ماہر معیشت اور ممبر اقتصادی مشاروتی کونسل ڈاکٹر اشفاق حسن نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے رجوع کو خودکشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا مشورہ دیا تھا لیکن 10 لوگوں نے اس کے برعکس رائے دی، جس پر انہوں نے عالمی مالیاتی فنڈ سے رجوع کا فیصلہ کیا۔ خصوصی بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اگلا بجٹ آئی ایم ایف کا ہوگا، وہاں سے ہدف ملے گا جس کے حصول کے لئے ہمیں نفاذ کی پالیسی بنانی ہوگی، عوام کی اس بجٹ اور منصوبے سے چیخیں نکلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ، ملک میں ڈالر مہنگا ہونا زیادہ ٹیکس لگانے کا سبب بن رہا ہے، جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا تو ہر چیز مہنگی ہوجائے گی۔

ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا کہ اب حکومت کو دفاعی بجٹ ختم کرنا ہوگا یا پھر پورا ترقیاتی بجٹ مکمل ختم کرنا ہوگا اور دفاعی بجٹ آدھا سے بھی کم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام شرائط سے نہیں ملتا بلکہ وہ پالیسی ہے آپ لیں یا نہ لیں آپ کی مرضی، آئی ایم ایف کی عہدیدار نے کہا تھا کہ ہم قرضے لینے والوں کی شرائط نہیں مانتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے بغیر دنیا میں بانڈز متعارف کراسکتا ہے لیکن آئی ایم ایف کے ساتھ ہماری پیداوار آگے نہیں جاسکتی۔ انہوں نے آئی پی پی کے کنڑیکٹس پر بھی نظرثانی کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 786383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش